Wednesday, August 21, 2019

پاکستان عالمی عدالت کا دروازہ کھٹکٹائے گا


Shah Mahmood ICJ

اسلام آباد:5 اگست کو بھارت نےکشمیر  کی خصوصی حیثیت کو ختم  کر دیاتھا جس کے بعد شروع کی جانے والی پاکستان کی سفارتی کارروائی کی کوشش  کے طور پر پاکستان نے دیرینہ کشمیر تنازعے کو اقوام متحدہ سے وابستہ بین الاقوامی عدالت انصاف (آئی سی جے) کے پاس لے جانے کا فیصلہ کیا ہے۔

منگل کو وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے نجی نیوز چینل سے گفتگو کرتے ہوئے اس پیشرفت کی تصدیق کی۔ قریشی نے کہا کہ یہ فیصلہ تمام قانونی پہلوؤں پر غور کرنے کے بعد لیا گیا ہے اور مزید کہا کہ وزارت قانون اس معاملے پر کام کر رہی ہے اور جلد ہی اس کی تفصیلات شیئر کرے گی۔ وزیرخارجہ  نے اس بات پر زور دیا کہ پاکستان  بھارت کے خلاف سخت قانونی مقدمہ لڑے گا۔

اس کے علاوہ ، وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے اطلاعات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ وزیر اظم عمران خان کی زیرصدارت وفاقی کابینہ کے اجلاس نے آئی سی جے سے رجوع کرنے کی سفارش کی ہے۔ انہوں نے کچھ اشارے فراہم کیے جن سے لگ رہا ہے کہ پاکستان کشمیر معاملے میں اضافی اہداف پر غور کر رہا ہے۔
اعوان کے مطابق ، پاکستان کا معاملہ ‘مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق اور نسل کشی پر مرکوز ہوگا۔’ بین الاقوامی شہرت کے وکلاء کاایک پینل آئی سی جے کے سامنے پاکستان کے معاملے کوپیش کےگا۔

یہ اقدام مسئلہ کشمیر کو اجاگر کرنے کی پاکستان کی کوششوں کا ایک حصہ ہے ، خاص طور پر اس کے بعد جب بھارت نے یکطرفہ طور پر کشمیرکی حیثیت تبدیل کرتےہوئے  اپنے آئین کے آرٹیکل 370 کو منسوخ کرتے ہوئے کرفیو اور دیگر پابندیاں عائد کردی ہیں۔

بھارتی فیصلے کے دو ہفتوں کےبعدبھی کاروبارزندگی مکمل بند ہے ۔ ایسی اطلاعات ہیں کہ ہزاروں کشمیریوں کو حراست میں لیا گیا ہے ، جبکہ لاک ڈاؤن کے نیچے رہنے والے باشندوں کو خوراک کی قلت کا سامنا ہے۔

Post a Comment

Whatsapp Button works on Mobile Device only