Sunday, August 25, 2019

کرکٹر حسن علی رشتہ ازواج میں بندھ گئے



کرکٹر حسن علی نے اپنی شادی کے بارے میں میڈیا سے گفتگو کی۔ انہوں نے  اپنے مداحوں کی جانب سے  نیک  خواہشات اور پیغامات پر اپنے مداحوں کا شکریہ ادا کیا ۔

ایک انٹرویو میں انہوں نے کہا کے
نیک  خواہشات اور پیغامات جن کو میں نے سوشل میڈیا پر دیکھا اور میں ان لوگوں کا شکریہ ادا کرتا ہوں جو ہمارے لئے دعا کر رہے ہیں۔الحمد اللہ ، میں خوشی محسوس کررہا ہوں۔ جو کہ آپ میرے چہرے پر دیکھ سکتے ہیں میرے ااحساسات ایسے ہیں جیسے میں ورلڈ کپ کا فائنل کھیل رہا ہوں اور ایسا ہی ہونا تھا ۔

جب رپورٹر نے پوچھا کہ جب آپ دلہن کے والدین سے پہلی بار ملے ، آپ کیسا محسوس کر رہے تھے ، کیا یہ آسان تھا  یا مشکل تھا ؟
انہوں نے کہا کہ

یہ مشکل تھا کیونکہ آپ ان لوگوں سے مل رہے ہیں جو کسی دوسرے ملک سے تعلق رکھتے ہیں اور یہ لمحہ بہت ہی عجیب ہے۔ یہ قدرے مشکل تھا لیکن جب میں ان سے ملا تو وہ بہت اچھے لوگ تھے اور انہوں نے مجھے بہت پیار دیا۔
انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان میں لوگوں کو اتنی خبر نہیں آرہی ہے لیکن میں وہاں پہنچتے ہی پاکستان میں پریس کانفرنس کروں گا۔ ہم یہاں متحدہ عرب امارات میں اپنے دوستوں کے لئے ولیمہ کررہے ہیں لیکن پاکستان میں ایک اور استقبال ہوگا  جس کا مجھے بے چینی سے انتظار ہے۔

Post a Comment

Whatsapp Button works on Mobile Device only