Wednesday, August 21, 2019

سول قوانین اب ویب سائٹ پر

Urdu meaning

اسلام آباد:وفاقی  وزیر قانون و انصاف بیرسٹر ڈاکٹر محمد فروغ نسیم نے آج معاون خصوصی فردوس عاشق اعوان کے ساتھ مشترکہ پریس کانفرنس کی ۔
وزیر قانون نے موجود میڈیا کو آگاہ کیا کہ تمام سول قوانین کو وزارت کی ویب سائٹ پر اپ ڈیٹ کردیا گیا ہے۔انہوں نے یہ بھی بتایا  کہ قانون سے وابستہ تمام ریکارڈ ابتدا سے لیکرآج تک اب آن لائن دستیاب ہے۔

وفاقی  وزیر قانون و انصاف بیرسٹر ڈاکٹر محمد فروغ نسیم نے کہا ، "ہم وزیر اعظم پاکستان ، عمران خان کی باضابطہ منظوری کے بعد اسمارٹ فونز کے لئے  Applicationمتعارف کرائیں گے۔

"
وزارت نے 22 نئے قوانین مرتب کر لیئے ہیں ، 7 کو منظوری دے دی گئی ہے اور ان پر عمل درآمد ہو رہا ہے ، 15 قوانین کی منظوری ابھی باقی ہے جس کی ہم اسمبلی میں منظوری کے لئے تیار ہیں۔"
اس سے قبل 27 جون کو ڈاکٹر محمد فروغ نسیم نے کہا تھا کہ حکومت خامیوں کو دور کرنے کے لئے سائبر کرائم قانون میں ترمیم لائے گی۔

صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے فروغ نسیم نے کہا کہ وزارت قانون نے ترامیم کا مسودہ تیار کیا ہے اور مزید کہا کہ مسودہ بل کو حتمی شکل دینے کے بعد ، اسے کابینہ کے سامنے پیش کیا جائے گا۔
انہوں نے سائبر کرائم قوانین میں توازن قائم کرنے کی ضرورت پر زور دیا اور مزید کہا کہ ترمیمی بل میں خامیوں کو دور کرکے معاملات کو بہتر بنایا جائے گا۔

Post a Comment

Whatsapp Button works on Mobile Device only