Friday, August 23, 2019

پاکستان میں 5G ٹیکنالوجی کی کامیاب آزمائش


5g in urdu

Zong Introduced 5G in Pakistan
پاکستان کے انٹرنیٹ صارفین کے لئے بڑی  خوشخبری کیونکہ اب صارفین  فاسٹ ڈیٹا کنکشن 5Gاستعمال کرسکیں گے۔
زونگ کمپنی  پاکستان میں 5G متعارف کرانے والی  پہلی پاکستانی کمپنی بن گئی ہے۔ زونگ نے پاکستان کے یوم آزادی کے موقع پر G5  کی کامیاب آزمائش کے ساتھ ڈیجیٹل جدت کی ایک نئی ٹکنالوجی پیش کردی ہے۔

G5کی  کامیاب آزمائش کے نتیجے میں ، زونگ ملک میں ایک نئے ڈیجیٹل انقلاب کی نوید لےکر ابھر رہا ہے اور پاکستان کو ان ممالک کی فہرست میں شامل کردیا ہے جنہوں نے کامیابی کے ساتھ5Gآزمائش کی ہے۔

زونگ کے CEOنے اس حوالے سے بات کرتے ہوئے کہا کہ  
“ہم یہ اعلان کرتے ہوئے پُرجوش ہیں کہ ، آج ، زونگ پاکستان نے اپنے 5Gنیٹ ورک پر کامیابی سے آزمائش کی ہے اور ایسا کرنے والا پہلا اور واحد نیٹ ورک بن گیا ہے۔ ہم اپنے صارفین کو جدید ترین مواصلات اور ڈیجیٹل تجربہ فراہم کرنے کے عزم میں پرعزم ہیں۔

5Gدوسری ٹیکنالوجی کے مقابلے میں کتنی تیز ہے ؟

اس چارٹ کی مددسے 5G کی سپیڈ 5G Speed Testکو سمجھنے کی کوشش کریں ۔ 

Network type
Average download speeds
Peak download speeds
Theoretical download speeds
3G
8Mbps
20Mbps
42Mbps
4G
32.5Mbps
90 Mbps
300Mbps
5G
130Mbps-240Mbps
1  Gbps
10-50Gbps


Post a Comment

Whatsapp Button works on Mobile Device only